|
سرخ و سفید مرچ کے فوائد و علاج |
لمبائی، گولائی، چوڑائی اور رنگ کے اعتبار سے مرچ کی سات اقسام ہیں جن میں سے جو مرچ سب سے تیز ہے وہ بالکل چھوٹی ہوتی ہے۔کہ مرچ جس قدر زیادہ تیز ہوگی اس قدر ہی اس میں گرمی پائی جاتی ہے۔ سرخ مرچ ایک مشہور شے ہے جو برصغیر میں ہر جگہ کاشت ہوتی ہے۔ تقریباً ہر جگہ استعمال ہو تی ہے۔ اس کے استعمال کا رواج عام ہے۔ ہر چھوٹے بڑے گھرمیں بطور مصالحہ کھائی جاتی ہے۔ برصغیر کے علاو ہ یورپ امریکہ افریقہ اسڑیلیا اور عرب ممالک میں کہیں بھی سرخ مرچ استعمال نہیں کی جاتی۔ مرچ ایک ایسی چیز ہے اگر مرچ کا بیج کیپسول میں لپیٹ کر ہیضہ کے مریض کو دیا جائے تو فائدہ ہوگا۔ امریکیوں کے نزدیک مرچ کو گڑ میں لپیٹ کر کھلانے سے پیٹ کا ریاحی درد دور ہو جاتا ہے۔ مرچوں کا استعمال موٹاپا کم کر دیتا ہے۔ قے دست پیچش ہیضہ کیلئے مفید ہے۔سرخ مرچ کا بکثرت استعمال نقصان دہ بھی ہے۔ سرخ مرچ کا استعمال دل و دماغ کیلئے قہر ہے۔ خشکی پیدا کرتی ہے جس روز مرچیں زیادہ استعمال کی جائیں اس دن پیشاب گہرا زرد اور جلن سے آنے لگتا ہے۔ اس کے استعمال سے پتلی منی جلدی انزال اور احتلام کی شکائت پیدا ہو جاتی ہے۔مرچوں کی زیادتی خون کو جلا دیتی ہے اور دماغ کمزور ہو جاتا ہے۔ اس لیے مرچوں کے کثرت سے پرہیز کرنا چاہیئے۔
نسخہ1. نزلہ زکا م کی فقیرانہ دوا
ذیل میں یہ ایک بے حقیقت سا علاج ہے۔ مگر صاحب تجربہ لوگ اس کو بہت ہی مفید بتلاتے ہیں۔ بھوری مرچ 21 عدد روزانہ صبح کے وقت گرم پانی سے نگل لیں ۔ انشاء اللہ اس سے پرانے سے پرانہ نزلہ زکام ایک ہفتے میں دور ہوگا۔
نسخہ2. آندھی کا آسان علاج
اس مرض کا مریض دن کو چنگا بھلا رہتا ہے۔ لیکن رات کو نابینا ہو جاتا ہے۔ اس کیلئے دو بالکل آسان علاج عر ض کیے جاتے ہیں۔کالی مرچ کو منہ چبا کر ذرہ سا تھوک سلائی سے لگا کر مریض کی آنکھ میں ڈالیں۔ انشاء اللہ چند روز میں شفاء ہوگی۔ لیکن مریض کو اصل علاج سے آگاہ نہ کریں۔
نسخہ3. آندھی کادوسرانسخہ
آندھی کیلئے یوں تو بے شمار علاج ہیں ۔مگر یہ نسخہ آسان اور مفت بھی ہے۔ کالی مرچ کو دہی کے توڑ میں گھس کر آنکھ میں لگائیں چند بار کے استعمال سے آندھی دور ہو جائے گی۔
نسخہ4. دانتوں کا درد اور کیڑا
اگر دانتوں کو کیڑا لگ جائے توسیاہ مرچیں پیس کر دانت پر ملیں انشاء اللہ درد دور ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں۔ نمک کے فوائد اور علاج
نسخہ5. دانتوں کا درد
سیاہ مرچ کو عرق گلاب میں پکا کر دانتوں پر لیپ کر یں دانتوں کا درد اور کیڑا مر جائے گا۔
نسخہ6. آواز کو سریلی بنانے والی گولیاں
مرچ سرخ دو عدد، مغز بادام تین عدد مصری دو ماشہ ، گوند کیکر ایک ماشہ، سب کو پیس کر گولیاں بنا لیں۔ اور دن میں دو ایک مرتبہ منہ میں رکھ کر چسوایا کریں اس سے آواز باریک اورسریلی ہو جاتی ہے بند آواز کھل جاتی ہے۔
نسخہ7. بلغم کو نکالنے والی چٹنی خود بنائیں
مرچ سیاہ کو باریک پیس کر شہد میں ملا دیں اور مریض کو چند بار چٹا دیں اس سے سینہ اور پھیپھڑے کی ہوائی نالیوں کے اندر جمی ہوئی بلغم آسانی سے خارج ہو جاتی ہے۔
نسخہ8. کھانسی کیلئے میٹھی گولی خود بنائیں
کالی مرچ ایک تولہ کو خوب باریک کر کے اس میں پانچ تولہ گڑ ملا کر کوٹیں اور ماشہ ماشہ کی ٹکیاں بنا لیں ان کو دن میں چار مرتبہ چوستے رہنے سے کھانسی کو آرام ملتا ہے۔ آزمائیں دعائیں دیں۔
نسخہ9. پیٹ کا درد
اگر پیٹ میں درد یا ہوا بھری رہتی ہو اور اس کی وجہ سے پیٹ میں درد ہو تو اچار رتی تک کالی مرچ پیس کر استعمال کریں۔ ریح ہوا کو خارج کرتی ہے پیٹ درد کیلئے بھی مفید دوا ہے۔
نسخہ10. بھوک پیدا کرنے کی تدبیر۔
جس شخص کو بھوک نہ لگتی ہو اس کو چاہیئے کہ سالن پکاتے وقت کالی مرچ ڈالنا شروع کرے۔ گو یہ ایک معمولی سی بات معلوم ہوتی ہے مگر تجربہ بتا دیگا کہ اس معمولی بات نے ہی بڑے بڑے قیمتی دواؤں سے بڑھ کر کام کیا۔
نسخہ11. بخار کا علاج
مرچ سرخ تین عدد پانی میں بھگو کر خوب اچھی طرح گھوٹ لیں۔ اور بائیں ہاتھ کی انگلی یا ناخن کا حصہ چھوڑ کر پورے پر لیپ کر کے ململ کی پٹی باندھ لیں۔ اور پٹی کو ہر وقت تر رکھیں۔ گو انگلی میں ٹیسیں اٹھیں گی۔ اور دل دھڑکے گالیکن بفضلہٖ بخار نہ ہوگا۔اگر پہلی بار کامیا بی نہ ہو تو دوسری بار کر دیں۔
نسخہ12. باری کا بخار
مرچ سرخ کو پانی میں باریک اچھی طرح پیس کر دونوں ہاتھوں کے دس ناخنوں پربخار آنے سے ایک گھنٹہ پہلے لیپ کر لیں۔ بخار نہ ہوگا۔
نسخہ13. ہر قسم کا بخار ایک منٹ میں ختم۔
مرچ سرخ تین عدد پانی میں بھگو کر اچھی طرح گھوٹ لیں۔ اور بائیں ہاتھ کی انگلی شہادت پر لیپ کر کے ململ کی پٹی باندھیں۔ اور پٹی کو پانی میں تر رکھیں۔ گو انگلی میں ٹیسیں اٹھیں گی دل دھڑکنے لگے گا لیکن بخار نہ ہو گا۔
نسخہ14. سانپ کا زہر اتارنے کا حیرت انگیز سرمہ
مرچ سرخ اس حد تک کھرل کریں کہ سرمہ کی طرح باریک پس جائے بوقت ضرورت ایک ایک سلائی خدا کا نام لیکر آنکھوں میں ڈلوائیں۔ انشاء اللہ زہر کا اثر دور ہوگا۔ اور لطف یہ کہ مریض کو زہر کی وجہ سے مرچوں کی تیزی بالکل محسوس نہ ہوگی۔
نسخہ15. سانپ کاٹے کی بے ہوشی دور کرنے کی ترکیب
بے ہوشی دور کرنے کیلئے فائدہ مند ہے۔ مرچ سرخ پسی ہوئی کی چٹکی مریض کی زبان پر ڈالنا بھی بفضلہٖ فوراً ہوش آجاتا ہے۔
نسخہ16. بچھو کے زہر کا علاج
مرچ سرخ کو خوب پیس کر اس میں شہد ملا کر کاٹی ہوئی جگہ پر لیپ کر دیں انشاءاللہ فوراً زہر دور ہوجائے گا۔
نسخہ17. خارش کا مرہم
سرسوں کا تیل پانچ تولہ لیکر اس میں پانچ عددمرچ سرخ کر کے ڈالیں اور آگ پر پکائیں۔ جب مرچیں جل کر سیاہ ہوجائیں تو تیل کو آگ سے اتار لیں۔ اور سالم مرچیں نکال کر تیل کو استعمال میں لائیں۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں