نسخہ1۔
مستدرک ابی شیبہ میں حضرت عبداللہ بن مسعود نے ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک بچھو نے آپ کو ڈنک مارا آپ ﷺ نے نماز سے فارغ ہوکر پانی میں نمک گھولا اور اپنی انگلی مبارک اس میں ڈال دی اور قرآن مجید کے تینوں آخری قل پڑھنے شروع کر دیئے یہاں تک کہ درد ختم ہو گیا۔
نسخہ2.
جہاں بچھو کاٹے اس سے اوپر فوراً کپڑا یا رسی کس کر باندھ لے گرم پانی میں نمک ملاکر دھوئیں۔ فوراً ارام ہوگا۔
نسخہ3
موسم گرما کے شروع ہوتے ہی میں بچھو بھی اپنی سرگرمیاں شروع کر دیتا ہے۔ اور اچھے بھلے ہنستے مسکراتے لوگوں کو دم بھر میں رلا رلا کر تماشہ دیکھتا رہتا ہے۔ واقعی جہاں بچھو ڈنک مارتا ہے وہاں پر آگ لگ جاتی ہے اور ایسا درد ہوتا ہے کہ بیان سے باہر ہے اللہ کی پناہ، اس علاج سے آنا فانا آرام ہوجاتا ہے۔ علاج: کلورل ہائیڈریٹ اور مشک کافور ہم وزن لے کر ایک شیشی میں ڈالیں۔ اور لگادیں۔
نسخہ4.
شکر یا شہد کا گاڑھا گاڑھا لیپ کر دیں۔ انشاء اللہ فوراً آرام ہوگا
نسخہ5.
بچھو کے ڈنک کانٹے پر مکھی مار کر لیپ دیں۔ فوراً آرام ہوگا
نسخہ6.
ہلدی کو کوٹ کر بجائے تمباکو کے حقہ کے چلم میں رکھ کر پلائیں شرطیہ آرام ہوگا
نسخہ7.
نشادر کو ہم وزن عرق پیاز میں حل کر کے ڈنک پر لگائیں فوراً آرام ہوگا۔
نسخہ8.
گدھے پر الٹا سوار ہونا اور اس کے کان میں کہنا کہ مجھے بچھو نے کاٹ کھایا ہے۔ درد فوراً ختم ہوگا۔
نسخہ9.
نمک پانی میں حل کر کے جس طرف کاٹا ہو اس کے مخالف سمت کے کان میں دو بوند ٹپکائیں۔ عجیب چٹکلہ ہے۔
نسخہ10.
نیلا کپڑا حقہ میں رکھ کر بطور تمباکو کے پلائیں۔ انشاء اللہ فوراً درد ختم ہوگا۔
نسخہ11.
سانپ جس کو کانٹے یا بچھو کا نٹے یا کو ئی ز ہریلی چیز کا ٹ لے اور اس کی بچنے کی امید نہ ہو اس کا آخری علاج یہ ہے۔ انسان کا پا خا نہ اور نشادر برابر وزن ملا کر صعود کیا جائے۔ یہ ایک چھپا راز ہے سینے کا راز ہے۔ ہر قسم کے زہر کیلئے چار گرام تک کھلائیں۔
نسخہ12.
ایک شخص کو کئی جگہ سے بچھو نے ڈس لیا فوراً جوشاندہ بیج کڑتمہ سات ماشہ پلایا گیا زپر بالکل دور ہوگئی ڈنک کی جگہ پر بھی مل دیں۔ بہت مفید ہے۔
نسخہ13.
بچھو کو بھون کر کھلانے سے فائدہ ہوتا ہے ۔ دردختم ہوگا۔
نسخہ14.
مولیاں جس قدر چاہیں لے لیں۔ اور ان کو کسی کھرل وغیرہ میں کوٹ کر کپڑے سے چھان کر پانی نکال کر بوتلیں بھر رکھیں۔ بس دوا تیار ہے۔ بوقت ضرورت تھوڑی سی اوپر یہ دوائی لگادیں۔ ایک دو دن لگانے سے ٹھنڈک پڑجائے گی۔
نسخہ15.
ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ اگر مولی کے پانی سے ہاتھوں کو تر کر کے بچھو بلکہ سانپ کوبھی پکڑ لیا جائے تو اس کی کاٹنے کی قوت زائل ہوجاتی ہے یعنی وہ کاٹ ہی نہیں سکتا۔ واللہ اعلم۔
نسخہ16.
ایک حکیم فرماتے ہیں اگر بچھو پر مولی کا پانی ڈالا جائے تو وہ فوراً مر جاتاہے۔ جو لوگ مولیاں زیادہ کھاتے ہیں ان کو بچھو نہیں کاٹتا ۔
نسخہ17.
سانپ، بچھو، بھڑ یا اور کوئی بھی زہریلی چیز کاٹ جائے تو جائے درد پر مولی کے باریک شدہ بیج پیس کر پانی آمیز کر کے لیپ کر دیں۔ فوراً زہر دور ہوگا۔ اس کے علاوہ مریض کو تین ماشہ یہی سفوف کھلا دیں جلد افاقہ ہوگا۔
نسخہ18.
اگر مولی کے پتوں کو گھر میں دھونی دی جائے تو سانپ بچھو وغیرہ گھر سے نکل جاتے ہیں۔
نسخہ19.
مشہور ہے کہ سانپ کا کاٹا سوئے اوربچھو کا کاٹا روئے۔ مولی کا پانی لگاتے ہی فوراً درد ختم ہوگا۔
نسخہ20.
نمک باریک پیس کر گائے کا گھی شامل کر کے اوپر مل لیں۔ بچھو کاٹے بھڑ اور مکھی کی زہر کا مفید تریاق ہے۔
نسخہ20.
نمک کو سرکہ میں باریک پیس کر یا صرف پانی میں ملا کر ڈنک کی پر مل کر اوپر لیپ کر دیں۔ ہر قسم کی زہر دور ہوجائے گی۔
نسخہ21.
نمک کوپانی میں ملا کر آنکھوں میں ڈالنے سے آرام ہو جاتا ہے۔
نسخہ22.
نمک کو پانی میں ملا کر مخالف سمت کے کان میں ڈالنے سے آرام ہو جاتا ہے۔
نسخہ23.
نسخہ24.
تھوم کا رس تین تولہ شہد خالص تین تولہ ملا کر چاٹنے سے سانپ اور بچھو کا زہر دور ہو جاتا ہے۔ کئی بار آزمایا ہواہے۔
نسخہ25.
نمک اور تھوم ہر دو ملا کر پیس لیں ۔ اور کاٹی ہوئی جگہ پر لیپ کر دیں۔ بفضلہٖ فوراً زہر دور ہوکر مریض ہنسنے لگتا ہے۔
نسخہ26.
اگر بچھو ،بھڑ ، یا شہد وغیرہ کھا جائے تواس جگہ پر پیاز کا پانی لگانا چاہیئے۔ اور پیاز ہی پلانا چاہیئے۔ یہ بھی پڑھیں۔ عشق کے مریض کا علاج
نسخہ27.
پیاز کا پانی اور نشادر ہم وزن لیکر کھرل کریں جب دونوں چیزیں اچھی طرح حل ہو جائیں تو شیشی میں ڈال کر رکھیں۔ یہ بچھو بھڑ اور شہد کی مکھی کا کاٹنے کا اعلیٰ تریاق ہے۔ ترکیب استعمال: اس دوا میں سے چند قطرے لیکر اوپر مل دیں۔ فوائد: زہر کے اثرات دور ہوکر فوراً ٹھنڈک پڑ جاتی ہے۔
نسخہ28.
ایک شخص کو کئی جگہ سے بچھو نے ڈس لیا فوراً جوشاندہ بیج کڑتمہ سات ماشہ پلایا گیا زپر بالکل دور ہوگئی ڈنک کی جگہ پر بھی مل دیں۔ بہت مفید ہے۔
نسخہ29.
اس کی زہر 24 گھنٹے تک بے چین رکھتی ہے۔ میری ممانی صاحبہ کو سخت زہریلے بچھو نے کاٹ لیا۔ وہ بیچاری شدت درد سے تڑپ رہی تھی۔ فوراً آک کا دودھ منگوا کر لگوایا گیا بس اسی وقت درد بند ہوگیا۔ مریضہ کا بیان ہےآک کے دودھ کےقطرے مقام ڈنک پر اس طرح معلوم ہوئے گویا جلتی ہوئی جگہ پر برف کا ٹکڑا رکھ دیا گیا ہے