بدھ، 23 ستمبر، 2020

مہندی سے علاج / مہندی کے فوائد

مہندی سے علاج

مہندی ایک ایسی چیز ہے جو ہر غریب کے گھر میں ملتی ہے۔ عورتیں ہاتھوں اور پاؤں کے تلووں کو زیب و زینت دینے کیلئے مہینہ میں ایک سے دو مرتبہ ورنہ کم از کم شادی یا عید ی کے موقع پر ضرور لگاتی ہیں۔ یہ صرف ایک رسم ہی نہیں بلکہ اسلامی نقطہ نگاہ سے عورتوں کیلئےکار ثواب بھی ہے۔ چنانچہ حدیث شریف میں آیا ہےکہ ایک مرتبہ ایک عورت کے ہاتھ حضرت محمد ﷺ کو مہندی سے خالی ہاتھ نظر آئے تو آپ نے تاکیدً فرمایا عورت کے ہاتھ مردووں کے ہاتھوں کی طرح نہیں ہونےچاہیئں بلکہ ان پر ضرور بالضرورمہندی لگانی چاہئے۔ مہندی کے بہت سارے فائدے ہیں۔ عورتیں گھر کا کام ہاتھوں سے کرتی ہیں۔ اگر مہندی کو استعمال کیا جائے تو ہاتھوں پر باوجود کام کے آبلے یا پھوڑے نہیں پڑتے۔

نسخہ1. روغن مہندی

برگ مہندی 40 تولہ، 2 سیر پانی میں جوش دیں یہاں تک کہ آدھا پانی باقی رہ جائے پھر اس کو چھان کر اس پانی میں 40 تولہ تلوں کا تیل ملا کر پھر آگ پررکھ کر جوش دیں تاکہ تمام پانی جل جائے محض تیل ہی باقی جائے۔ ترکیب استعمال و فوائد: جوڑوں کے درد، گوڈے کے درد، خارش، ورم وغیرہ پر خارش کر کے بفضلہٖ درد کو بند کر دیتا ہے۔

نسخہ2. منہ کے چھالے

برگ مہندی پیس کر منہ پر دھوڑیں۔ ہر قسم کے منہ کے چھالوں سے آرام ملتاہے۔

نسخہ3. یرقان کا لاجواب نسخہ

مہندی کے پتے پانچ ماشہ رات کو بھگو دیں۔ صبح مَل چھان کر پی لیں۔ یرقان ختم ہو جائے گا۔

نسخہ4. درد گردہ کاعلاج

مہندی کے پتے چھ ماشہ، آدھ سیر پانی میں جوش دیں۔ جب تمام پانی جل کر محض 15 تولہ باقی رہ جائے تو اتار کر کپڑے میں چھان لیں اور نیم گرم حالت میں پلایا کریں درد ختم ہوگا۔

نسخہ5. ہاتھ اور پاؤں کی جلن

مہندی کے پتوں کو پانی میں پیس کر لیپ کریں جلن دور ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں۔ دیسی گھی کے فوائد و علاج

نسخہ6. منہ کی کیل مہاسے، چھائیاں

مہندی کے پتوں کو دہی میں پیس کر لگانا اس مرض میں مفید اور مجرب ہیں۔ کیل مہاسے اور چھائیاں سب ختم ہوجائیں گی۔

نسخہ7. جوڑوں کا درد

اس کا مریض بھی تکلیف اٹھاتا ہے۔ رات کو خصوصاً زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ صابن اور مہندی کے پتے باریک پیس کر پانی ملا کر لیپ کر لیں۔ بفضلہٖ بہت جلد آرام ہوگا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں