پیاز ایک طاقت بخش اور سستی سبزی ہے۔ یہ سالن کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ یہ سالن کو گھاڑا کرتا ہے اور اسے ذائقہ اور خوشبودار بناتا ہے۔ یہ بات اب تسلیم کی جاچکی ہے کہ پیاز میں ایک فرحت بخش خوشبو ہوتی ہے۔ جس سے باورچی خانے کی فضا میں ایک مہک پیدا ہوجاتی ہے۔ سن 1912 میں ایک فرانسیسی ڈاکٹر نے شفائے پیاز کے نام پر ایک کتاب لکھی۔ دوسری جنگ عظیم میں روسی ڈاکٹروں نے محاظ جنگ پر زخمی ہونے والے لوگوں کا علاج کچی پیاز سے کیا تھا۔ وہ زخم پر پیاز باندھ دیتے جس سے زخم جلدی خشک ہوجاتا تھا۔ اور مریض کو آرام آجاتا تھا۔
نسخہ1. بے ہوشی کا وصل سے علاج
پیاز کوٹ کر پانی نکالیں۔ اور اس پانی کے چند قطرے ناک کے نتھنوں پر لگاتے رہیں بے ہوش مریض کو آرام آ جائے گا اور مرگی کا دورہ بھی دور ہوجاتا ہے۔ اور جن بھی بھاگ جاتا ہے۔
نسخہ2. گنج کا وصل سے علاج
وصل کا رس اور شہد ملا کر روزانہ گنج پر لگایا کریں انشاءاللہ جلد ہی بال اگ آئیں گے۔ فوائد: سر، داڑھی کے بال بھی اگ آئیں گے۔
آنکھوں کی بیماریاں
پیاز آنکھوں کی بےشمار بیماریوں کیلئے مفید ہے۔ حتٰی کہ موتیا بند کیلئے بھی مفید ہے۔
نسخہ3. حکائت
ایک شخص مدت سے اندھا ہو چکا تھا۔ اور علاج کر کرکے مایوس ہو چکا تھا۔ اتفاقاً ایک روز گھر میں اسے پانچ سیر پیاز دیئے گئے کہ اس کو بیٹھے بیٹھے چھیلتے رہو پھر ان کے ٹکڑے کر دو۔ اس نے پیاز چھیلنے شروع کر دیئے چونکہ پیاز بہت تیز قسم کے تھے اس لیئے ان کی تیزی اس کی آنکھوں میں پہنچتی رہی اور آنکھوں سے پانی نکلتا رہا اللہ کافضل ایسا ہوا کہ ابھی پیاز ہورے چھیلے بھی نہیں گئے تھے کہ موتیا دور ہو کر اچانک نظر بحال ہوگئی اس سے پتا چلتا ہے کہ پیاز موتی بند کیلئے اکسیر اعظم ہے۔
نسخہ4. آنکھوں کی گرمی
وصل کے پانی میں مصری شامل کر کے آنکھوں میں ڈالیں آنکھوں کی گرمی دور ہوگی۔
نسخہ5. آندھی کا علاج وصل سے
وصل کا پانی آنکھ میں ڈالنے سے آندھی دور ہوجاتی ہے۔
نسخہ6. نزلہ زکام کا وصل سے علاج
اگر ناک بہہ رہا ہو وصل کا پانی سونگھانا اور کھلانا مفید ہے۔
نسخہ7. نکسیر/ ناک سے خون بہنا۔
پیاز کا پانی بطور مسواک سونگھنے سے خون آنا بند ہوجاتا ہے۔
نسخہ8. دانت اور داڑھ کا درد
ایک ٹکیہ حقہ کے چلم میں ڈال کر بدستور معروف حقہ کے کش لگائیں۔ چلم میں تمباکو نہ ڈالیں پیاز ڈالیں۔ منہ سے جو پانی جاری ہے اس کو تھوکتے جائیں۔ تھوڑی ہی دیر میں درد رک جائے گا۔اگر مسوڑوں کی سوزش ہوگی تو وہ بھی دور ہو جائے گی۔
نسخہ9. حقہ سے دانت اور داڑھ کا دردختم
بیج وصل کا 3 عدد اور اجوائن چھ ماشہ حقہ میں رکھ کر پینے سے دانت کا درد اور کیڑے مر جائیں گے۔
نسخہ10. کان کا دردوصل سے علاج
سفید وصل کوٹ کر کپڑے میں سے نچوڑ کر پانی نکال لیں۔ اور اس کو ذرا سا نیم گرم کر کےچند قطرے کان میں ڈالیں۔ انشاءاللہ درد فوراً ایک منٹ میں ختم ہوگا۔ مجرب ہے آزمودہ ہے۔ نوٹ: کان میں جو دوائی ڈ الی جائے ہمیشہ گرم کر کے ڈالی جائے۔
نسخہ11. پیٹ کا درد وصل سے
وصل کو آگ میں گرم کر کے نچوڑ کر اس میں سے پانی نکالیں۔ اور اس میں ایک ماشہ نمک ملا کر مریض کو پلائیں فوراً پیٹ کے درد کو آرام ہوگا۔
نسخہ12. جریان کا وصل سے علاج
وصل کتر کر سایہ میں خشک کر کے سفوف بنا لیں۔ ہم وزن شکر ملا کر روز ایک تولہ دودھ کے ساتھ پیا کریں۔ جریان کو دور کر کے قوت باہ پیدا کریگا۔
نسخہ13. تریاق زہر سانپ
پیاز میں تریاقی اثر بھی ہے۔ چنانچہ جس کو سانپ کھا جائے تو اس کو پیاز کثرت سے کھلانے چاہیئں انشاء اللہ زہر دور ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں۔ دیسی گھی کے فوائد و علاج
نسخہ14. بچھو بھڑ وغیرہ
اگر بچھو ،بھڑ ، یا شہد وغیرہ کھا جائے تواس جگہ پر پیاز کا پانی لگانا چاہیئے۔ اور پیاز ہی پلانا چاہیئے۔
نسخہ15. بچھو کاٹے کا علاج
پیاز کا پانی اور نشادر ہم وزن لیکر کھرل کریں جب دونوں چیزیں اچھی طرح حل ہو جائیں تو شیشی میں ڈال کر رکھیں۔ یہ بچھو بھڑ اور شہد کی مکھی کا کاٹنے کا اعلیٰ تریاق ہے۔ ترکیب استعمال: اس دوا میں سے چند قطرے لیکر اوپر مل دیں۔ فوائد: زہر کے اثرات دور ہوکر فوراً ٹھنڈک پڑ جاتی ہے۔
نسخہ16. آگ سے جلنا یا بارود سے جلنا ..
اگر بارود سے ہاتھ پاؤں وغیرہ جل گیا ہو تو فوراً اس کے اوپر پیاز کا پانی لگا دیں۔ اور زخم ہو چکا ہو تو پیاز کوٹ کر اوپر باندھ دیں آرام ہوگا۔
نسخہ17. سینے کا راز برائے وصل
پیاز کا پانی نکال کر شیشی میں ڈالیں۔ اور اس میں سے جو چاہیں صاف کاغذ پر لکھیں۔ خشک ہونے کے بعد لکھا ہوا بالکل معدوم ہو جائے گا۔ کاغذ گویا کورا ہی ہے۔ مگر جونہی اس کو دکھتے ہوئے ------- ظاہر ہوجائے گا۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں