دیسی گھی ایک بہت ہی طاقتورغذا ہے۔ جس کے کھانے سے انسان بہت ہی صحت مند زور آور ہوتا ہے۔ یہ بہت سی بیماریوں کے علاج کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ مثلاً لقوہ، بخار، درد پیٹ، اپھارہ غرض ہر بیماری کیلئے اکسیر ہے۔
نسخہ1. نیند کا نہ آنا۔
نیند خدا کی دی ہوئی نعمت ہے۔ اس کی قدر اسے معلوم ہوتی ہے جسے نیند نہیں آتی۔ علاج یہ ہے۔ بھینس کے مکھن کو دو تین مرتبہ پانی سے دھو کر مریض کے سر اور ماتھا اور ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پاؤں کے تلووں پر مالش کریں۔ اسی سے مریض کو بفضلہٖ مریض کو باآسانی نیند آئے گی۔ یہ بالکل آسان اور سستاعلاج ہے۔
نسخہ2. دیسی گھی سے سر کی خارش کا علاج
سر میں مَلے یا پھوڑے یا خارش یا بال گر جاتے ہیں اس کی وجہ سے جسمانی کمزوری اور اور خون کی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ علاج: پہلے سرد پانی سے سر کو دھوئیں بعداس کے مکھن سر پر لگائیں۔ فائدہ ہوگا۔
نسخہ3. ناک سے خون کا آنا / نکسیر
گائے یا بکری کا مکھن حسب ضرورت لیکر سرد پانی میں دس مرتبہ دھو کر صبح کے وقت مالش کیا کریں۔ اور اندرونی طور پر مکھن مصری ملا کر چٹایا کریں۔
نسخہ4. ناک کی پھنسیوں کا علاج
اگر ناک میں چھوٹی چھٹی پھنسیاں پیداہوجائیں اور تکلیف دینے لگیں تو یہ علاج کریں۔ مکھن گائے روزانہ دن میں دو سے چار مرتبہ ناک کےاندر لگایا کریں مفید ہے۔
نسخہ5. خشک کھانسی کا علاج
کھانسی دو قسم کی ہوتی ہے۔ ایک خشک دوسری تر۔ اگر کھانسنے کے بعد بلغم لیس دار نکلے تو تر کھانسی ہوگی اور اگر کھانسنے پر کچھ نہ نکلے یا جھاگ سی نکلے تو یہ خشک کھانسی ہوگی۔ خشک کھانسی عام طور پر گرمی سے ہوتی ہے۔ گائے کا مکھن دو تولہ، مغز بادام چھلے ہوئے سات عدد، شنگری مصری پانچ تولہ دونوں کو گھوٹ کر چٹائیں۔ کھانسی سے فوراً آرام آ جائے گا۔
نسخہ6. حکائت
ایک روز میرے پاس ایک بچہ لایا گیا جسے خشک کھانسی اس شدت سے تھی کہ خدا کی پناہ۔ ایک منٹ بلکہ ایک لحظہ بھی بلا کھانستے نہ گزرتا تھ۔ دم اکھڑا ہواتھا اور آنکھوں سے پانی جاری تھاچہرہ کا رنگ سرخ تھا اور حالت بالکل ردی تھی۔ یا دوائی کھانے کی شرط تھی اسی وقت کھانسی بند ہوگئی بالکل فائدہ ہوگیا۔نسخہ: دو تولہ سے چار تولہ گھی گائے کا لیکر اس میں ایک تولہ گڑ ملا کر کھائیں کھانسی کو شرطیہ آرام ہوگا۔
نسخہ7. دمے کا علاج
مریض دمہ کے دورہ کاوقت ایک ایسا تکلیف دہ اور جان کو موت میں کس دینے والا ہوتا ہے۔ خدا کی پناہ۔ زندگی کا دارومدار سانس پر ہے۔ جب سانس لینے میں ہی تکلیف ہونے لگے تو پھر اس سے زیادہ مصیبت اور کیا ہے۔ بیچارہ مریض اپنی جان کو مصیبت سے چھڑانے کیلئے کبھی کھڑا ہوتا ہے کبھی گردن کو آگے کی طرف جھکا کر اور سینہ کو تان کر سانس لینے کی کوشش کرتا ہے۔ مگر سانس لینے میں تکلیف ہوتی ہے۔ علاج: گائے کا خالص گھی دو تولہ لیکر گرم کریں۔ اوراس میں تین ماشہ نمک لیکر باریک پیس کر ملا لیں۔ اور مریض کے سینہ اور گلے پر مالش کریں۔ بفضلہٖ دورہ وہی کا وہی رک جائے گا۔
نسخہ8. قبض کو دور کرنے والا علاج
بوقت صبح مکھن حسب دل خواہ تین تولہ سے دس تولہ تک لیکر اس میں مصری برابر وزن ملا کر کھایا کریں اس لذیذ و دلپسند غذا کو چند دن جاری رکھ کر دیکھیں۔ قبض کا نام و نشام نہ رہے گا۔ کیونکہ قبض کو دور کرنے کیلئے مکھن اور کھانڈ دونوں مفید ہیں۔ یہ بھی پڑھیں۔ لیموں سے ہر بیماری کا علاج
نسخہ9. خون کے دست آنا۔
مکھن گائے 3 تولہ، چینی ایک تولہ ، شہد خالص ایک تولہ ملا کر چٹانے سے خون کے دستوں کا آنا بفضلہٖ بالکل بند ہو جاتا ہے۔
نسخہ10. پیٹ کے کیڑے
پیٹ کے کیڑوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے بھی گھی ایک عمدہ شے ہے۔ بوقت صبح 5 تولہ گھی گرم کر کے پیا جائے بفضلہٖ کیڑے مر جائیں گے۔
نسخہ11. ہاتھ پاؤں کی جلن او رسڑن
اگر ہاتھوں کی ہتھیلیاں اور پاؤں کے تلووے جلتے ہیں ان سے آگ نکلتی ہوئی معلوم دیتی ہو تو چاہیئے کہ گائے کا مکھن جو کم از کم سرد پانی میں 21 مرتبہ دھلا ہوا ہو۔ تلووں پر لگائیں انشاءاللہ فوراً ٹھنڈک پڑ جائے گی۔
نسخہ12. فرج / شرم گاہ کی پھنسیاں یا خارش
جو عورتوں کی شرم گاہ پر نکلتی ہیں۔ گھی جس قدر پرانہ مل سکے لیکر اس سے پھنسیوں کو دن میں دو مرتبہ لگایا جائے تو بفضلہٖ آرام ہو جاتا ہے۔
نسخہ13. بچھو کاٹے کا مفت علاج
نمک باریک پیس کر گائے کا گھی شامل کر کے اوپر مل لیں۔ بچھو کاٹے بھڑ اور مکھی کی زہر کا مفید تریاق ہے۔
نسخہ14. بواسیر کا علاج
گھی 5-10 تولہ نہار منہ یومیہ گرم کر کے پینا ہر کسی کیلئے مفید ہے۔ یہ ایک ہندو کا نسخہ ہے۔ بیان کرتاہے کہ مجھے بواسیر کا درد ہوا اور میں نے یہی علاج شروع کر دیا جس سے مرض کا دوبارہ دورہ نہیں ہوا۔
نسخہ15. بچہ موٹا تازہ ہو جائے گا۔
جو بچہ موٹا تازہ ہوتا ہے سب کو بھلا معلوم ہوتا ہے۔ ہر ایک کا دلپسند ہوتا ہے۔ دل چاہتا ہے کہ بچہ کو گود میں لیکر پیار کریں۔ لیکن دبلا پتلا بچہ خواہ وہ کتنا ہی خوبصورت نہ ہو موٹے بچہ کے سامنے حقیر سا دکھائی دیتا ہے۔ کمزور دبلے پتلے بچے کو ضرور کوئی نہ کوئی بیماری ہوتی رہتی ہے۔
جب بچہ چار ماہ کا ہو جائے تو اسے تازہ مکھن گائے 3 ماشہ تھوڑی دیسی کھنڈ ملا کر جس سے ذائقہ بدل جائے ہر روز کھلایا کریں۔ اور ہفتہ کے بعد ایک ماشہ مکھن بڑھا دیا کریں۔ انشاءاللہ چند روز میں ہی بچہ موٹا تازہ ہوجائے گا۔ جس بچہ کو یہ غذا اسی طریقہ سے سال ڈیڑھ سال تک کھلائی جائے تووہ بچہ بیمار نہ ہوگا اس کے بدن کے اندر ایسی طاقت پیداہوگی جو اسے تمام عمر کام دیگی۔ ضرور اپنے پیارے بچوں کو موٹا تازہ بنائیں۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں