مولی کے فوائد و علاج
مُولی کا تعارف
اس کی لمبائی ایک فٹ سے لیکر بعض جگہ گز گز تک ہوتی ہے۔ بعض بہت موٹی اور بعض بہت پتلی ہوتی ہیں۔ اس کا وزن کم و بیش آدھ سیر کے لگ بھگ ہوتا ہے مگر بعض اوقات سیر سیریا دو دو سیر تک ہوتا ہے۔ بنگلہ دیش میں بعض مقامات پر 20،20 سیر وزنی مولی بھی ہوتی ہے۔
مولی نمک خود بنائیے
مولی سے جوئیں / لیکھیں مارنے کا طریقہ
۔ اگر سر میں جوئیں پڑ جائیں تو پارہ کو مولی کے پانی میں کھرل کرکے سر میں لگائیں۔ چند روز کے استعمال سے جوئیں لیکھیں بپھا وغیرہ مر جائیں گی
مولی سے خارش رحم کا علاج
اگر بوجہ جراثیم رحم میں خارش ہو تو ایک مولی دائی سے رحم میں رکھوا لی جائے خارش بندہو جاتی ہے یہ عمل صرف تین دن کیا جائے۔ اور دو گھنٹہ بعد مولی نکال لی جائے۔ بچھو کے کاٹے کا علاج مولیاں جس قدر چاہیں لے لیں۔ اور ان کو کسی کھرل وغیرہ میں کوٹ کر کپڑے سے چھان کر پانی نکال کر بوتلیں بھر رکھیں۔ بس دوا تیار ہے۔ بوقت ضرورت تھوڑی سی اوپر یہ دوائی لگادیں۔ ایک دو دن لگانے سے ٹھنڈک پڑجائے گی۔
مولی سے بچھو کا علاج
ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ اگر مولی کے پانی سے ہاتھوں کو تر کر کے بچھو بلکہ سانپ کوبھی پکڑ لیا جائے تو اس کی کاٹنے کی قوت زائل ہوجاتی ہے یعنی وہ کاٹ ہی نہیں سکتا۔ واللہ اعلم۔ دوسرانسخہ ایک حکیم فرماتے ہیں اگر بچھو پر مولی کا پانی ڈالا جائے تو وہ فوراً مر جاتاہے۔ جو لوگ مولیاں زیادہ کھاتے ہیں ان کو بچھو نہیں کاٹتا ۔
سانپ کا زہر کا علاج
سانپ، بچھو، بھڑ یا اور کوئی بھی زہریلی چیز کاٹ جائے تو جائے درد پر مولی کے باریک شدہ بیج پیس کر پانی آمیز کر کے لیپ کر دیں۔ فوراً زہر دور ہوگا۔ اس کے علاوہ مریض کو تین ماشہ یہی سفوف کھلا دیں جلد افاقہ ہوگا۔
مولی سے زہریلے جانوروں کو بھگانا
اگر مولی کے پتوں کو گھر میں دھونی دی جائے تو سانپ بچھو وغیرہ گھر سے نکل جاتے ہیں۔ تریاق زہر مشہور ہے کہ سانپ کا کاٹا سوئے اوربچھو کا کاٹا روئے۔ مولی کا پانی لگاتے ہی فوراً درد ختم ہوگا۔
مولی کا اچار
اچار مولی ہر بیماری کا علاج ہے۔ جوکہ لذیذ ہونے کے علاوہ ورم تِلی کیلئے اکسیر ہے۔
ترکیب تیاری:
تین چار سیر عمدہ سرکہ لے کر اس میں مولی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر چینی یا مٹی کے برتن میں ڈال کر روزانہ دھوپ میں رکھ دیا کریں۔ اس میں بقدر حاجت نمک اور سیاہ مرچ بھی پیس کر شامل کر دیں۔ آٹھ دس روز میں نہایت عمدہ اچار ہو جائے گا۔ اس میں سے روزانہ پانچ سے چھ مرتبہ حسب پسند کھلا دیا کریں۔ انشاءاللہ ایک ماہ میں پرانی سے پرانی بیماری بھی رفع دفعہ ہو جائے گی۔ ضعف جگر کیلئے نہایت ہی مفید ہے۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں