نمک سے علاج
تعارف
نمک کی دریافت کا سہرہ چینیوں کے سر ہے۔ قدیم چین کی تاریخ میں اس بات کا ذکر موجود
ہے کہ دنیا میں نمک کا استعمال سب سے پہلے چین میں ہوا۔ یہودی کے نزدیک بھی نمک ایک
مقدس چیز ہے اور تورات میں بھی اس کا ذکر موجود ہے۔ یہ ایک رسم ہے جو دو افراد یا
دو قوموں میں صلح کے موقع پر ادا کی جاتی تھی۔ اسلام میں بھی نمک کی فضلیت بیان کی
جاتی ہے۔ حضرت علیؑ سے نقل روائت کی گئی ہے رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا اے علی
کھانا نمک کے ساتھ شروع کرناچاہیئے اس میں 70 امراض کیلئے شفاء ہے۔ جن میں پیٹ کا
درد ریح کا درد دانت کا درد وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ
رسول اللہ ﷺ کھیرے کو نمک کے ساتھ تناول فرماتے تھے۔ مستدرک ابی شیبہ میں حضرت
عبداللہ بن مسعود نے ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک
بچھو نے آپ کو ڈنک مارا آپ ﷺ نے نماز سے فارغ ہوکر پانی میں نمک گھولا اور اپنی
انگلی مبارک اس میں ڈال دی اور قرآن مجید کے تینوں آخری قل پڑھنے شروع کر دیئے یہاں
تک کہ درد ختم ہو گیا۔نمک سے روزہ کھولنا بھی افضل بیان کیا گیا ہے۔پرانے زمانے کی
دوستی میں نمک کا سچا ہونا یا نمک کا حلال ہونا بھی اسی وجہ ہے۔
1. نمک سے سردرد کا علاج
معمولی قسم کے سر درد کیلئے زبان پرایک چٹکی رکھیں اور بعد میں ٹھنڈا پانی پی لیں
انشاءاللہ سردرد فوراً دور ہو جائے گا۔
2. نمک سے ہر سردرر کی ہر بیماری کا علاج
نمک کو باریک پیس کر بطور نسوار سونگھائیں ہر قسم کیلئے مفید ہے۔
3. مرگی یا بے ہوشی کا نمک سے علاج
بے ہوش آدمی کو ہوش میں لانے کیلئے سیدھی سادی ترکیب یہ ہے کہ نمک کو 2-3 ماشہ
پانی میں حل کر کے بے ہوش مریض کے دونوں نتھنوں میں چند قطرے ٹپکائیں۔ انشاءاللہ
فوراً آرام آئے گا۔ یہ چوٹی کا نسخہ ہے۔ مجرب ہے۔یہ میرا سینے کا راز ہے۔ عامل
کیلئے یہ تحفہ ہے۔ اس سے جنات بھی بول پڑتے ہیں۔
4. نزلہ زکام کا نمک سے علاج
ایک ماشہ نمک گرم پانی کے ساتھ دن میں چار بار استعمال کریں۔ نزلہ زکام ختم ہوگا۔
5. دماغ کے کیڑوں کا نمک سے خاتمہ
خوب باریک پیس کر نمک کی نسوار لینے سے دماغ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔
6. مرگی کے دورہ کا نمک سے علاج
جب مرگی کا دورہ ہو تو فوراً بیمار کی ہتھیلی پر تھوڑا سانمک رکھ دیں۔ فوراً دورا
ختم ہوگا بعد میں مریض کو ایک گرام نمک کھلا دیں۔
7. حکائت
ایک نوے سالہ بوڑھے کی نظر ایسی تھی جیسے جوانی میں ہوتی ہے۔ یہ نسخہ بتایا ۔ 3 حصہ
نمک اور ایک حصہ ہلدی کو علیحدہ علیحدہ باریک پیس کر ملا لیں۔ اور رات کو سوتے وقت
آنکھوں میں لگائیں۔ اس نے بتایا کہ میں شیشہ نمک کی ڈلی بلا ناغہ اپنی آنکھوں میں
پھیراکرتا ہوں اسی لیے میری نظر ابھی تک جواں ہے۔ فوائد: آنکھوں کی تقریباً تمام
بیماریوں کیلئے اکسیر ہے۔
8. کان کا بہنا۔
نمک کو روغن چنبیلی میں حل کر کے شیشی میں رکھیں اور بوقت ضرورت چند قطرے نیم گرم
کر کے کان میں ڈالیں کان کا بہنا کان سے پیپ آنا بہرہ پن کیلئے مؤثر ہے۔
9. کان کا درد
چار تولہ پانی میں چھ ماشہ نمک باریک پیس کر پلا دیں۔حل ہوجانے پر دس تولہ میٹھا
تیل شامل کر کے آگ پر پکائیں۔ جب پانی جل کر صرف تیل باقی رہ جائے تو اتار کر رکھ
لیں۔ دو تین روز میں تیل نتھر آئے گا اس کو شیشی میں سنبھال کر رکھیں۔ بوقت ضرورت
چند قطرے گرم کر کے کان میں ٹپکائیں۔ سخت سے سخت درد فوراً بند ہوجائے گا۔ اگر کان
سے پیپ آتی ہو تو وہ بھی ٹھیک ہوجائے گی چند روز کے استعمال سے بہرہ پن بھی دور ہو
جاتا ہے۔ ۔
10. دانت کی بیماریاں
نمک دانتوں کیلئے ایک عمدہ مسواک ہے۔ اگر تھوڑے سے نمک کو تیل میں ملا کر دانتوں پر
ملا جائے تو دانت چمک دار ہو جاتے ہیں۔ انہیں کیڑا نہیں لگتا۔ مسوڑوں سے خون اور
پیپ کا آنا بند ہوجاتاہے منہ کی بد بو دفع ہو جاتی ہے۔ آزما کر دیکھیں مفت علاج ہے۔
11. دانت کا درد
باریک پسا ہوانمک ایک حصہ ، کیکر کے کوئلہ کا سفوف کھرل میں ڈال کر باریک پیس کر
کپڑے میں سے چھان لیا گیا ہو ان دونوں کو ملا کر رکھیں بس مسواک تیار ہے۔ جو فوائد
میں ولائتی جراثیم کش پاؤڈر اور پیسٹ وغیرہ سے کئی حصے بہتر ہے۔
12. موتی جیسے دانت مفت نسخہ
لاہوری نمک کو آگ میں جلا کر باریک پیس لیں اور بوقت ضرورت دانتوں پر مل لیں۔ اس سے
دانت سفید ، مضبوط اور خوبصورت ہو جاتے ہیں۔ چمکدار میلے درد اور کیڑا دور
ہوجاتاہے۔
13. داڑھ کا درد
نمک کو پانی میں جوش دیکر غرغرے کرنے سے داڑھ کا درد فوراً ہٹ جاتا ہے۔