• لیموں سے ہر بیماری کا علاج

    لیموں سے ہر بیماری کا علاج

    یہ ایک مشہور و معروف پھل ہے۔ جس کا وزن عام طور پر دو سے تین تولہ ہوتا ہے۔ لیکن اس کی بعض اقسام کا وزن سنگترے کے برابر ہوتا ہے۔ لیموں کا درخت دس سے بارہ فٹ بلند ہوتا ہے۔ جاری ہے ۔۔۔۔

  • مولی کے وہ فوائد جن کو جان کر آپ دم بخود ہو جائیں

    مولی کے وہ فوائد جن کو جان کر آپ دم بخود ہو جائیں

    مولی نمک خود بنائیے بڑی بڑی پکی ہوئی مولیوں کو پتوں سمیت اکھاڑکر مٹی وغیرہ صاف کر لیں۔ اور پھر کاٹ کر ٹکڑے بنالیں جاری ہے۔

  • نمک کے فوائد

    نمک کے فوائد / نمک سے دیسی علاج / نمک ہر بیماری کا علاج

    نمک کی دریافت کا سہرہ چینیوں کے سر ہے۔ قدیم چین کی تاریخ میں اس بات کا ذکر موجود ہے کہ دنیا میں نمک کا استعمال سب سے پہلے چین میں ہوا۔ یہودی کے نزدیک بھی نمک ایک مقدس چیز ہے اور تورات میں بھی اس کا ذکر موجود ہے۔ جاری ہے۔۔۔

منگل، 22 ستمبر، 2020

نمک کے فوائد / دیسی علاج


نمک سے علاج

تعارف

نمک کی دریافت کا سہرہ چینیوں کے سر ہے۔ قدیم چین کی تاریخ میں اس بات کا ذکر موجود ہے کہ دنیا میں نمک کا استعمال سب سے پہلے چین میں ہوا۔ یہودی کے نزدیک بھی نمک ایک مقدس چیز ہے اور تورات میں بھی اس کا ذکر موجود ہے۔ یہ ایک رسم ہے جو دو افراد یا دو قوموں میں صلح کے موقع پر ادا کی جاتی تھی۔ اسلام میں بھی نمک کی فضلیت بیان کی جاتی ہے۔ حضرت علیؑ سے نقل روائت کی گئی ہے رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا اے علی کھانا نمک کے ساتھ شروع کرناچاہیئے اس میں 70 امراض کیلئے شفاء ہے۔ جن میں پیٹ کا درد ریح کا درد دانت کا درد وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔حضرت انس بن مالک سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کھیرے کو نمک کے ساتھ تناول فرماتے تھے۔ مستدرک ابی شیبہ میں حضرت عبداللہ بن مسعود نے ایک واقعہ بیان کیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھ رہے تھے کہ ایک بچھو نے آپ کو ڈنک مارا آپ ﷺ نے نماز سے فارغ ہوکر پانی میں نمک گھولا اور اپنی انگلی مبارک اس میں ڈال دی اور قرآن مجید کے تینوں آخری قل پڑھنے شروع کر دیئے یہاں تک کہ درد ختم ہو گیا۔نمک سے روزہ کھولنا بھی افضل بیان کیا گیا ہے۔پرانے زمانے کی دوستی میں نمک کا سچا ہونا یا نمک کا حلال ہونا بھی اسی وجہ ہے۔

1. نمک سے سردرد کا علاج

معمولی قسم کے سر درد کیلئے زبان پرایک چٹکی رکھیں اور بعد میں ٹھنڈا پانی پی لیں انشاءاللہ سردرد فوراً دور ہو جائے گا۔

2. نمک سے ہر سردرر کی ہر بیماری کا علاج

نمک کو باریک پیس کر بطور نسوار سونگھائیں ہر قسم کیلئے مفید ہے۔

3. مرگی یا بے ہوشی کا نمک سے علاج

بے ہوش آدمی کو ہوش میں لانے کیلئے سیدھی سادی ترکیب یہ ہے کہ نمک کو 2-3 ماشہ پانی میں حل کر کے بے ہوش مریض کے دونوں نتھنوں میں چند قطرے ٹپکائیں۔ انشاءاللہ فوراً آرام آئے گا۔ یہ چوٹی کا نسخہ ہے۔ مجرب ہے۔یہ میرا سینے کا راز ہے۔ عامل کیلئے یہ تحفہ ہے۔ اس سے جنات بھی بول پڑتے ہیں۔ 

4. نزلہ زکام کا نمک سے علاج

ایک ماشہ نمک گرم پانی کے ساتھ دن میں چار بار استعمال کریں۔ نزلہ زکام ختم ہوگا۔

5. دماغ کے کیڑوں کا نمک سے خاتمہ

خوب باریک پیس کر نمک کی نسوار لینے سے دماغ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔

6. مرگی کے دورہ کا نمک سے علاج

جب مرگی کا دورہ ہو تو فوراً بیمار کی ہتھیلی پر تھوڑا سانمک رکھ دیں۔ فوراً دورا ختم ہوگا بعد میں مریض کو ایک گرام نمک کھلا دیں۔

7. حکائت

ایک نوے سالہ بوڑھے کی نظر ایسی تھی جیسے جوانی میں ہوتی ہے۔ یہ نسخہ بتایا ۔ 3 حصہ نمک اور ایک حصہ ہلدی کو علیحدہ علیحدہ باریک پیس کر ملا لیں۔ اور رات کو سوتے وقت آنکھوں میں لگائیں۔ اس نے بتایا کہ میں شیشہ نمک کی ڈلی بلا ناغہ اپنی آنکھوں میں پھیراکرتا ہوں اسی لیے میری نظر ابھی تک جواں ہے۔ فوائد: آنکھوں کی تقریباً تمام بیماریوں کیلئے اکسیر ہے۔

8. کان کا بہنا۔

نمک کو روغن چنبیلی میں حل کر کے شیشی میں رکھیں اور بوقت ضرورت چند قطرے نیم گرم کر کے کان میں ڈالیں کان کا بہنا کان سے پیپ آنا بہرہ پن کیلئے مؤثر ہے۔

9. کان کا درد

چار تولہ پانی میں چھ ماشہ نمک باریک پیس کر پلا دیں۔حل ہوجانے پر دس تولہ میٹھا تیل شامل کر کے آگ پر پکائیں۔ جب پانی جل کر صرف تیل باقی رہ جائے تو اتار کر رکھ لیں۔ دو تین روز میں تیل نتھر آئے گا اس کو شیشی میں سنبھال کر رکھیں۔ بوقت ضرورت چند قطرے گرم کر کے کان میں ٹپکائیں۔ سخت سے سخت درد فوراً بند ہوجائے گا۔ اگر کان سے پیپ آتی ہو تو وہ بھی ٹھیک ہوجائے گی چند روز کے استعمال سے بہرہ پن بھی دور ہو جاتا ہے۔ ۔

10. دانت کی بیماریاں

نمک دانتوں کیلئے ایک عمدہ مسواک ہے۔ اگر تھوڑے سے نمک کو تیل میں ملا کر دانتوں پر ملا جائے تو دانت چمک دار ہو جاتے ہیں۔ انہیں کیڑا نہیں لگتا۔ مسوڑوں سے خون اور پیپ کا آنا بند ہوجاتاہے منہ کی بد بو دفع ہو جاتی ہے۔ آزما کر دیکھیں مفت علاج ہے۔

11. دانت کا درد

باریک پسا ہوانمک ایک حصہ ، کیکر کے کوئلہ کا سفوف کھرل میں ڈال کر باریک پیس کر کپڑے میں سے چھان لیا گیا ہو ان دونوں کو ملا کر رکھیں بس مسواک تیار ہے۔ جو فوائد میں ولائتی جراثیم کش پاؤڈر اور پیسٹ وغیرہ سے کئی حصے بہتر ہے۔

12. موتی جیسے دانت مفت نسخہ

لاہوری نمک کو آگ میں جلا کر باریک پیس لیں اور بوقت ضرورت دانتوں پر مل لیں۔ اس سے دانت سفید ، مضبوط اور خوبصورت ہو جاتے ہیں۔ چمکدار میلے درد اور کیڑا دور ہوجاتاہے۔

13. داڑھ کا درد

نمک کو پانی میں جوش دیکر غرغرے کرنے سے داڑھ کا درد فوراً ہٹ جاتا ہے۔

مولی کے فوائد و علاج

مولی کے فوائد


مولی کے فوائد و علاج

مُولی کا تعارف

 اس کی لمبائی ایک فٹ سے لیکر بعض جگہ گز گز تک ہوتی ہے۔ بعض بہت موٹی اور بعض بہت پتلی ہوتی ہیں۔ اس کا وزن کم و بیش آدھ سیر کے لگ بھگ ہوتا ہے مگر بعض اوقات سیر سیریا دو دو سیر تک ہوتا ہے۔ بنگلہ دیش میں بعض مقامات پر 20،20 سیر وزنی مولی بھی ہوتی ہے۔

مولی نمک خود بنائیے

بڑی بڑی پکی ہوئی مولیوں کو پتوں سمیت اکھاڑکر مٹی وغیرہ صاف کر لیں۔ اور پھر کاٹ کر ٹکڑے بنا لیں۔ اور دھوپ میں خشک ہونے کیلئے رکھ دیں۔ تقریباً ایک مہینے کر بعد خشک ہونگی۔ اب ان کو جلا کر راکھ کر لیں۔ وزن کر کے آٹھ گنا پانی ڈال کر کسی مٹی کے کونڈے وغیرہ میں ڈال دیں۔ اور دن میں دو سے تین مرتبہ لکڑی سے ہلا دیا کریں اسی طرح تین دن تک رکھیں۔ چوتھے روز پانی ہلائے بغیر آہستہ آہستہ نتھار لیں۔ پھر نتھراہو پانی کو کسی قلعی دار برتن میں پکائیں ۔ جوں جوں پانی خشک ہوتا جائے گا کناروں سے لگی ہوئی سفید سفید دوا پکتے ہوئے پانی میں ڈالتے جائیں۔ پانی خشک ہونے پر سفید سفید دوائی ہی باقی رہ جائے گی بس یہی مولی کا نمک ہے۔

 مولی سے جوئیں / لیکھیں مارنے کا طریقہ

۔ اگر سر میں جوئیں پڑ جائیں تو پارہ کو مولی کے پانی میں کھرل کرکے سر میں لگائیں۔ چند روز کے استعمال سے جوئیں لیکھیں بپھا وغیرہ مر جائیں گی

مولی سے خارش رحم کا علاج

 اگر بوجہ جراثیم رحم میں خارش ہو تو ایک مولی دائی سے رحم میں رکھوا لی جائے خارش بندہو جاتی ہے یہ عمل صرف تین دن کیا جائے۔ اور دو گھنٹہ بعد مولی نکال لی جائے۔ بچھو کے کاٹے کا علاج مولیاں جس قدر چاہیں لے لیں۔ اور ان کو کسی کھرل وغیرہ میں کوٹ کر کپڑے سے چھان کر پانی نکال کر بوتلیں بھر رکھیں۔ بس دوا تیار ہے۔ بوقت ضرورت تھوڑی سی اوپر یہ دوائی لگادیں۔ ایک دو دن لگانے سے ٹھنڈک پڑجائے گی۔ 

مولی سے بچھو کا علاج

 ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ اگر مولی کے پانی سے ہاتھوں کو تر کر کے بچھو بلکہ سانپ کوبھی پکڑ لیا جائے تو اس کی کاٹنے کی قوت زائل ہوجاتی ہے یعنی وہ کاٹ ہی نہیں سکتا۔ واللہ اعلم۔ دوسرانسخہ ایک حکیم فرماتے ہیں اگر بچھو پر مولی کا پانی ڈالا جائے تو وہ فوراً مر جاتاہے۔ جو لوگ مولیاں زیادہ کھاتے ہیں ان کو بچھو نہیں کاٹتا ۔ 

سانپ کا زہر کا علاج

 سانپ، بچھو، بھڑ یا اور کوئی بھی زہریلی چیز کاٹ جائے تو جائے درد پر مولی کے باریک شدہ بیج پیس کر پانی آمیز کر کے لیپ کر دیں۔ فوراً زہر دور ہوگا۔ اس کے علاوہ مریض کو تین ماشہ یہی سفوف کھلا دیں جلد افاقہ ہوگا۔ 

مولی سے زہریلے جانوروں کو بھگانا

اگر مولی کے پتوں کو گھر میں دھونی دی جائے تو سانپ بچھو وغیرہ گھر سے نکل جاتے ہیں۔ تریاق زہر مشہور ہے کہ سانپ کا کاٹا سوئے اوربچھو کا کاٹا روئے۔ مولی کا پانی لگاتے ہی فوراً درد ختم ہوگا۔ 

مولی کا اچار

 اچار مولی ہر بیماری کا علاج ہے۔ جوکہ لذیذ ہونے کے علاوہ ورم تِلی کیلئے اکسیر ہے۔ 

ترکیب تیاری:

 تین چار سیر عمدہ سرکہ لے کر اس میں مولی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر چینی یا مٹی کے برتن میں ڈال کر روزانہ دھوپ میں رکھ دیا کریں۔ اس میں بقدر حاجت نمک اور سیاہ مرچ بھی پیس کر شامل کر دیں۔ آٹھ دس روز میں نہایت عمدہ اچار ہو جائے گا۔ اس میں سے روزانہ پانچ سے چھ مرتبہ حسب پسند کھلا دیا کریں۔ انشاءاللہ ایک ماہ میں پرانی سے پرانی بیماری بھی رفع دفعہ ہو جائے گی۔ ضعف جگر کیلئے نہایت ہی مفید ہے۔

سر درد کا نسخہ آب حیات

سر درد کا نسخہ

کافور ایک حصہ، ست پودینہ ایک حصہ، اجوائن نصف حصہ، تینوں چیزوں کو ملا کر ایک شیشی میں ڈاٹ لگا کر رکھیں۔ دوتین گھنٹے میں تینوں چیزیں خود بخودحل ہوکر عرق سی بن جائیں گی۔ اگر چاہیں کہ دوا جلد تیار ہوجائے تو تینوں چیزوں کو کوٹ کر شیشی میں ڈالیں۔ مضبوط کارک لگادیں۔ اور تھوڑی دیر دھوپ میں رکھیں۔

مقدار خوراک: اس کی مقدار خوراک جوانوں کیلئے دو قطرے سے چار قطرے تک ہے۔ بچوں کو ان کی عمر کے مطابق آدھے قطرے سے ایک قطرے تک دی جاتی ہے۔ اگر کسی مرض میں اس دوا کو بار بار دینے کی ضرورت پیش آئے تو دن رات میں بارہ قطروں سے زیادہ نہیں دینا چاہیے۔ اور اگر کسی مرض میں ایک ہی بار زیادہ مقدار میں دینے کی ضرورت ہو تو پانچ قطروں سے زیادہ نہیں استعمال کرنا چاہیے۔

اثرات: یہ مرکب بیرونی طور پر استعمال کرنے سے خارش کو دور کرتا ہے۔ جراثیم کو ہلاک کرتا ہے۔ اپنی تاثیرات کی وجہ سے یہ ہر قسم کے دردوں مثلا درد سر، درد منہ، کان کا درد، دانتوں کا درد، کمر کا درد، سینے کا درد، گوڈے کا درد، اور موچ وغیرہ تسکین درد کیلئے مالش کیا جاتاہے۔ یہ آب حیات ورم کو دور کرنے کی تاثیر رکھتا ہے۔ اور اس مقصد کیلئے اس کو اکثر استعمال کیا جاتا ہے۔ پھوڑے پھنسےاور مَلےکی ابتدا میں کہ جب ان میں پیپ نہ پڑی ہو آب حیات استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں۔ مہندی سے علاج / مہندی کے فوائد

زخم بستری یعنی وہ زخم جو لمبی بیماریوں کی وجہ سے پشت پر لیٹے رہنے کی وجہ سے پیدا ہوجاتے ہیں۔آب حیات لگانے سے ختم ہو جاتے ہیں۔ جراثیم کوہلاک کرنے کی وجہ سے ایگزیما جلن دار پھنسیوں ، داد، چنبل، گنج ہر قسم کی خارش مثلا فوطوں کی خارش، مقعد کی خارش وغیرہ میں استعمال کیا جاتا ہے۔ پتی اچھل آنے پر بھی اس کے لگانے سے فائدہ ہوتا ہے۔ ناک کی بدبو اور ناک کے کیڑوں کو دور کرنے کیلئے آب حیات مفید ثابت ہوا ہے۔ زہریلے جانوروں مثلا بچھو، مچھر، پسو، کھٹمل، بھڑ، تتییا اور شہد کی مکھیوں کے کاٹے کیلئے بے حد سود مند ہے۔ درد اور جلن کو فوراً تسکین ہو جاتی ہے۔

نزلہ زکام، شدید کھانسی، خناک میں اس کے بخارات کا سنگھانا مفید ہے۔ اندرونی طور پر اس کے استعمال کرنے سے اندرونی دردوں کو تسکین دیتا ہے۔ چنانچہ معدے کا درد،جگر کا درد، آنتوں کادرد، اس کے پلانے سے اچھے ہوجاتے ہیں۔ ہیضے میں اس کا استعمال فائدہ مند ہے۔ متلی اور قے کو روکنے کیلئے بہت مفید دوا ہے۔ اس کے علاوہ دست، پیچش، پیٹ کے کیڑے، پسلی کے درد میں بھی اس کے استعمال میں فائدہ ہوتا ہے۔ اگر بال بچوں والے گھر میں یہ دوا بنا کر رکھی جائے تو بوقت ضرورت بہت سی تکلیفوں میں کام آسکتی ہے۔

ترکیب استعمال: درد سر ہوتو پیشانی پر لگا کر ذرا انگلی سے مل دیں۔ پسلی کے درد اور گوڈے وغیرہ پر لگا کر مالش کریں۔ پھوڑے پھنسیوں پر ویسے ہی لگادو۔ کان میں درد ہو تو روغن سرسوں دو قطروں میں آب حیات ملاکر کان میں ٹپکاؤ۔ ڈاڑھ یا دانت کا درد ستا رہا ہو تو ا س دوا میں روئی کا پھایا ترکرکےڈاڑھ یا دانت پر رکھو۔ خارش ہو تو روغن سرسوں میں ملا کر لگاؤ۔ داد، گنج اورچنبل میں تنہااس کو لگاؤ۔ اگر سوزش ہو تو تھوڑا سا روغن سرسوں میں ملا کر لگاؤ۔

زہریلے جانوروں کے کاٹے پر ایک دو قطرہ ڈال کر انگلی سے مل دو۔ نزلہ زکام میں رومال پر اس دوا کے چند قطرے ڈال کر سنگھاؤ۔ معدے کے درد میں تین چار قطرے یہ دوا عرق گلاب میں ملا کر پلاؤ۔ جگر کے درد میں اجوائن کے عرق میں یا پانی میں ملا کر پلاؤ۔ پیاس زیادہ ستاتی ہو تو اس دوا کے دو قطرے مصری کی ڈلی پر ڈال کر چوسو پیاس کم ہوجائے گی۔